دہلی تشدد پر امریکی سنیٹرس کا شدید ردعمل

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔ 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نئی دہلی میں شہریت ترمیمی قانون کے مسئلہ پر پُرتشدد واقعات پیش آئے ہیں جس پر امریکی قانون سازوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے جس کو اصل دھارے کے میڈیا نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حالیہ دورہ ہند کے ساتھ پیش کیا ہے۔ امریکی کانگریس کی خاتون قائد پرمیلا جئے پال نے کہا کہ ہندوستان میں مذہبی عدم رواداری میں خطرناک حد تک اضافہ خوفناک ہے۔ جمہوریتوں میں لوگوں میں تفریق اور امتیاز کو برداشت نہیں کیا جانا چاہئے اور نہ ہی ایسے قانون بنانے چاہئے جن سے مذہبی آزادی متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا یہ سب کچھ دیکھ رہی ہے۔ پرمیلا جئے پال گذشتہ ایک سال ایک قرارداد پیش کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں مواصلات پر پابندیاں ختم کرنے حکومت ہند پر زور دیا تھا۔ انہوں نے تمام کی مذہبی آزادی کے تحفظ پر بھی زور دیا تھا۔ صدارتی انتخابات کیلئے ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار و سینئر ایلزیبتھ وارن نے تشدد کی مذمت کی اور کہا کہ پرامن احتجاجیوں کے خلاف تشدد ہرگز قابل قبول نہیں ہوسکتی۔ امریکی کانگریس قائد رشیدہ طالب نے بھی اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔