دہلی تشدد پر بنگلہ دیش میں احتجاج

   

Ferty9 Clinic

ڈھاکہ ۔ 28 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے دارالحکومت کی جامع مسجد سے ہزاروں مسلمانوں نے آج جلوس نکالتے ہوئے حکومت ہند کی مذمت کی جس نے مبینہ طور پر ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان کشیدگی بھڑکائی ہے۔ اس ماحول کا نتیجہ ہوا کہ بڑے پیمانے پر تشدد پھوٹ پڑا اور کم از کم 40 افراد ہلاک ہوگئے اور سینکڑوں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ نماز جمعہ کے بعد ہزاروں مسلمان ڈھاکہ کی مسجد بیت المکرم سے روانہ ہوئے اور ریالی میں شامل ہوئے جہاں وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے بلند کئے گئے۔ احتجاجیوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ آئندہ ماہ مجاہد آزادی شیخ مجیب الرحمن کے یوم پیدائش پر مودی کو مدعو کرنے کا منصوبہ منسوخ کردیں۔