دہلی تشدد پر مایاوتی کا صدر جمہوریہ کو مکتوب

   

نئی دہلی28فروری (سیاست ڈاٹ کام )بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے دہلی تشدد پر جمعہ کے روز صدر رام ناتھ کووند کو خط لکھا اور پورے معاملے کی جانچ سپریم کورٹ کی نگرانی میں کرانے کی مانگ کی۔مایا وتی نے اس خط میں لکھا ہے کہ دہلی ایک بار پھر 1984 کے سکھ مخالف فسادات کی طرح لرز گئی ہے ۔حالیہ فسادات میں بھی جان ومال کا بڑے پیمانے پر نقصان ہواہے اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی شبیہ خراب ہوئی ہے ۔انھوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت اپنے آئینی ذمہ داریوں کو نبھانے میں ناکام رہی ہے ۔