دہلی تشدد کیخلاف امریکہ کی 21 یونیورسٹیوں میں احتجاج

   

واشنگٹن ۔ 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی تشدد کے خلاف امریکہ میں ایلے یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ایک طالب کی زیرقیادت گروپ نے امریکہ کی 21 یونیورسٹیوں میں احتجاج کرنے کی اپیل کی تھی جس پر طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دہلی تشدد میں 46 افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔ ہندوتوا کے خلاف طلبہ میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ لڑائی سب سے اہم حب الوطنی کی لڑائی ہے جو امریکہ میں رہنے والے تمام غیرمقیم ہندوستانی کی ذمہ داری ہے۔ میرا ماننا ہیکہ ہندوستان کی سیکولر روح کو تباہ کرنے والے اقدام کے خلاف دن بہ دن عوام اپنی جانوں کی بازی لگا کر احتجاج کررہے ہیں۔ امریکی یونیورسٹیوں میں احتجاج کرنے والے طلبہ نے کالے کپڑے پہن کر احتجاج میں حصہ لیا اور اپنے چہروں کو سفید پاؤڈر لگا لیا جو تشدد کی مذمت کرنے اور ہندوستانی حکومت کے رویہ کے خلاف احتجاج تھا۔ جن یونیورسٹیوں میں مظاہرے کئے گئے ان میں ایل یونیورسٹی، کورنل یونیورسٹی، یو سی ایل، کیلیریمونٹ کالجس، یو ایس ڈیوس، ہارورڈ یونیورسٹی، پرنسٹن یونیورسٹی، براون یونیورسٹی، ڈرتھ ماوتھ یونیورسٹی، پرڈیو یونیورسٹی، امریکن یونیورسٹی، بارڈ کالج، سائمن راک، یونیورسٹی آف پنسلوانیا، نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی، کولمبیا یونیورسٹی، ویلزلی کالج، یونیورسٹی آف ایلینوس، شکاگو، یو ایس سینڈیگو، مشیگن اسٹیٹ اور دیگر یونیورسٹیاں شامل ہیں۔