نئی دہلی ، 29 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی دہلی میں فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف ہفتہ کو جنتر منتر میں امن مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ اس تشدد میں 42 افراد مارے جاچکے ہیں۔ ترنگا تھامے لوگ سینکڑوں کی تعداد میں جمع ہوئے اور ’جئے شری رام‘، ’بھارت ماتا کی جئے‘ کے نعرے بلند کئے۔ این جی او دہلی پیس فورم کے زیراہتمام مارچ میں بی جے پی لیڈر کپل مشرا بھی موجود رہا۔