ممبئی ۔ یکم / مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی فساد کیلئے صدفیصد مرکزی حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے این سی پی صدر شردپوار نے کہا کہ حکمراں بی جے پی پارٹی اسمبلی انتخابات میں ناکامی کے بعد دارالحکومت دہلی میں انتشار پسندانہ سیاست کررہی ہے ۔ یہاں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شردپوار نے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کی اور دہلی کے انتخابات کے دوران ان کی تقاریب کو اشتعال انگیز قرار دیا ۔
