دہلی تشدد کے سلسلہ میں جامعہ طالب علم گرفتار

   

نئی دہلی 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس نے شمال مشرقی دہلی میں فرقہ وارانہ فساد بھڑکانے اور تشدد کی مبینہ سازش رچنے کے الزام میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایک طالب علم کو گرفتار کیا ہے۔ میراں حیدر 35 سالہ جامعہ میں پی ایچ ڈی کے طالب علم ہیں اور وہ آر جے ڈی یوتھ ونگ دہلی یونٹ کے صدر بھی ہیں۔ چہارشنبہ کے دن صبح 10 بجے میراں حیدر کو اسپیشل سیل کی پولیس نے لودھی کالونی آفس پر پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا تھا جس کے فوری بعد گرفتار کرلیا گیا۔