دہلی تیزاب حملہ: پولیس کی فلپ کارٹ حکام سے پوچھ تاچھ

   

نئی دہلی۔ دوارکا میں ایک 17 سالہ لڑکی پر دو افراد کی جانب سے تیزاب سے حملہ کیے جانے کے چند دن بعد، تفتیش کاروں نے فلپ کارٹ کے حکام سے پوچھ گچھ کی کیونکہ لڑکی پر پھینکا گیا تیزاب ای کامرس سائٹ سے خریدا گیا تھا۔ فلپ کارٹ کے عہدیداروں سے پوچھ گچھ کی گئی اور ذرائع کے مطابق پولیس ای کامرس فرم کے جواب سے مطمئن نہیں تھی۔ یہ نوٹس 15 دسمبر کو فلپ کارٹ کو جاری کیا گیا تھا۔ تاہم کمپنی نے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ تیزاب آگرہ کی ایک فرم نے فروخت کیا تھا۔