دہلی: جوان لڑکی کی عصمت ریزی، دو سگے بھائی گرفتار

,

   

نئی دہلی: دو سگے بھائیو ں نے ایک 22سالہ جوان لڑکی کی مبینہ طور پر عصمت ریزی کردی۔ پولیس نے ان دونوں بھائیو ں کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ واقعہ امر کالونی میں پیش آیا۔ پولیس نے ان ملزمین بھائیو ں کے نام شتروگھن اور بھارت بتائے ہیں۔ پولیس کے مطابق متاترہ لڑکی کا تعلق اترپردیش کے ضلع کانپور سے ہے۔

وہ 16جون کو نوکری کی تلاش میں دہلی آئی تھیں۔ ملزمین کی ماں نے اس لڑکی کو نوکری دلوانے میں مدد کرنے کا تیقن دلایا اس کے وہ اس کو اپنے گھر لے آئیں۔ مجبور لڑکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں حیوان صفت بھائیو ں نے اس کے ساتھ عصمت ریزی کی۔ پولیس کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔