نئی دہلی :دہلی جَل بورڈ کے دفتر پر جمعرات کی صبح کچھ لوگوں نے مظاہرہ کیا اور پھر وہاں توڑ پھوڑ بھی کی ۔اس ہنگامہ کیلئے عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ عآپ کا الزام ہے کہ بی جے پی کارکنان یہاں اپنی مخالفت درج کرنے کیلئے پہنچے تھے اور پھر توڑ پھوڑ کی۔ جَل بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پہلے جَل بورڈ اور اس کے ڈپٹی چیئرمین راگھو چڈھا کے دفتر میں شرپسندوں نے توڑ پھوڑ کی۔ بورڈ اس کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائے گا۔