نئی دہلی: مولانا آزاد میڈیکل کالج نے منگل کو انجلی کی نعش کو حوالہ کردی ہے ، 20 سالہ خاتون، جو اتوار کی صبح تقریباً 12 کلومیٹر تک کار سے گھسیٹنے کے بعد دردناک موت مر گئی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد متاثرہ کی نعش کو قومی دارالحکومت کے سلطان پوری علاقے میں واقع اس کی رہائش گاہ پر لایا گیا ہے۔ منگل کی شام کو نعش کو آخری رسومات کے لیے قریبی شمشان میں لے جانے سے پہلے متاثرہ کے اہل خانہ رسومات ادا کئے ۔ علاقے میں 200 سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ، جنہیں سلطان پوری مین روڈ سے متاثرہ کے گھر تک حفاظتی حصار میں دیکھا جا سکتا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے پولیس نے لوگوں کو علاقے کے ساتھ ساتھ متاثرہ کے گھر میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے موٹی رسیوں کا استعمال کیا ہے۔ پیر کی شام مولانا آزاد میڈیکل کالج کے تین ڈاکٹروں کے ایک پینل نے انجلی کا پوسٹ مارٹم کیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون کے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی اور اس کے خانگی حصوں پر زخم کے نشانات نہیں ہیں۔ اتوار کی علی الصبح دہلی کے مضافات میں ایک خوفناک حادثے میں خاتون کی موت ہوئی۔