دہلی حکومت جے این یو غداری کیس کا جائزہ لے رہی ہے

,

   

کنہیا کمار کیخلاف مقدمہ کی دہلی محکمہ قانون سے جانچ، چیف منسٹر کجریوال کا بیان

نئی دہلی 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے کہاکہ دہلی حکومت کے محکمہ قانون کی جانب سے جے این یو اسٹوڈنٹ یونین کے سابق صدر کنہیا کمار کے خلاف دائر کردہ غداری کیس کے استغاثہ کیلئے دی گئی رپورٹ کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ تاہم اُنھوں نے مرکز پر الزام عائد کیاکہ وہ دہلی حکومت کے کاموں میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔ اِس طرح کی رکاوٹوں کے ذریعہ وہ خود غداری کی مرتکب ہورہی ہے۔ کجریوال نے کہاکہ میں نہیں جانتا کہ آیا کنہیا نے غداری کی ہے یا نہی۔ جس کا جائزہ ہماری حکومت کے لاء ڈپارٹمنٹ کی جانب سے لیا جارہا ہے۔ دوسری جانب مودی جی ہمارے کاموں میں مداخلت کرتے ہولے اسکولی طلبہ، دواخانوں پر نظر رکھنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے ہیں۔ دہلی میں محلہ کلینکس قائم کئے گئے ہیں، کیا یہ غداری کی تعریف میں نہیں آتے؟ اروند کجریوال نے ہندی میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی حرکتیں غداری کے مماثل ہیں۔ عام آدمی پارٹی کی زیرقیادت دہلی حکومت نے جواہرلال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدر کنہیا کمار اور دیگر دو کے خلاف غداری کا کیس درج کرنے اور چارج شیٹ داخل کرنے پر عدالت کی جانب سے اُٹھائے گئے سوال کے بعد قانونی رائے حاصل کرنا شروع کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے حکمراں عام آدمی پارٹی اور دہلی پولیس نے کورٹ کے اِس تاثر کے بعد ایک دوسرے پر الزام عائد کرنا شروع کیا۔ دہلی حکومت کے ذرائع نے کہاکہ عدالت نے جو قواعد وضع کئے ہیں وہ استغاثہ کے لئے قابل عمل ہیں۔ پولیس نے 14 جنوری کو عدالت میں چارج شیٹ داخل کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کے ساتھ استغاثہ کا معاملہ زیرالتواء ہے۔ عدالت نے جواب دیا تھا کہ آخر تم نے حکومت کی منظوری کے بغیر چارج شیٹ داخل کیوں کیا؟ کیا تمہارے پاس لیگل ڈپارٹمنٹ نہیں ہے۔

لانس نائک نذیراحمد وانی کو اشوک چکر
نئی دہلی24جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر میں مرتے دم تک دہشت گردوں سے لوہا لیتے ہوئے ملک کیلئے قربانی دینے والے فوج کے جوان لانس نائک نذیر احمد وانی کو دورہ امن کا اعلی ترین اعزاز اشوک چکر ( بعد از مرگ) سے نوازا جائے گا۔صدر رام ناتھ کووند یوم جمہوریہ پریڈ سے پہلے راج پتھ پر بنے سلامی اسٹیج پر فوج کے جوان لانس نائک نذیر احمد وانی کی اہلیہ مسز مہ جبیں کو اشوک چکر دیا جائے گا۔ وہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے چیکی اشمجی کے رہنے والے تھے ۔ یہ پہلا موقع ہے جب جموں کشمیر کے کسی شخص کو اشوک چکر سے نوازا جائے گا۔