دہلی حکومت قانون بغاوت کی دفعات سے لاعلم :چدمبرم

   

نئی دہلی۔ 29 فروری (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین کے سابق صدر کنہیا کمار اور نو دیگر کیخلاف ملک سے بغاوت کا مقدمہ چلانے کی منظوری دینے کے لئے ہفتے کو دہلی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کجریوال حکومت بغاوت سے متعلق قانون کو غلط طریقے سے سمجھنے کے معاملے میں مرکزی حکومت سے کم نہیں ہے ۔