دہلی حکومت نے کورونا سے متعلق ڈاٹا نہیں چھپایا:جین

   

نئی دہلی، 9مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے آج کہا کہ ریاستی حکومت کورونا وائرس سے متعلق کوئی اعدادو شمار نہیں چھپا رہی ہے ۔ جین نے آج بی جے پی کے لیڈر کپل مشرا کے الزام اور میڈیا میں اس سلسلہ میں آئی رپورٹوں کو پوری طرح مسترد تو نہیں کیا لیکن کہاکہ کورونا کے تعلق سے حکومت کوئی حقیقت نہیں چھپا رہی ہے ۔دہلی حکومت میں سابق وزیر کپل مشرا نے الزام لگایا تھا کہ دہلی حکومت کورونا سے مرنے والوں کی تعداد کم بتا رہی ہے اور میڈیارپورٹو ں میں بھی مرنے والوں کی تعداد چھپانے کی بات کہی گئی تھی۔