دہلی حکومت کاروباریوں کے لئے بنا رہی ہے’دلی بازار :کیجریوال

,

   

نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے بدھ کو کہا کہ ان کی حکومت دہلی کی ترقی کو ذہن میں رکھتے ہوئے دنیا کا پہلا ’دلی بازار پورٹل‘ تیار کررہی ہے جہاں دہلی کا ہر چھوٹا بڑا کاروباری اپنا پروڈکٹ ڈسپلے کرسکے گا اور وہ اسے ملک میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں فروخت کرسکے گا۔ کیجریوال نے کل یہاں کہا کہ ہم ایک ’دلی بازار‘ پورٹل بنا رہے ہیں، جہاں دلی کے سبھی اقتصادی سرگرمیاں اور خدمات ایک پورٹل پر پوری دنیا کے سامنے ہوں گی۔ ہمیں امید ہے کہ اگلے سال اگست تک دہلی بازار پورتل بن کر تیار ہوجائے گا۔دہلی کے ہر تاجر، صنعت کار، دوکاندار اور پیشہ ور پورٹل پر اپنا پروڈکٹ ڈسپلے کرسکے گا اور ان کا سامان پوری دنیا میں فروخت کرسکیں گے۔ آپ گھر بیٹھےہی اپنے کمپیوٹر یا موبائل فون پر کسی بھی دکاندار کے اندر جاکر اس پروڈکٹ کو دنیا بھر میں لے جاسکتے ہیں۔ ساتھ ہی اسٹارٹ اپ کو بھی اپنے سامان کو پورٹل پر فروخت کرنے کا بہت بڑا موقع ملے گا۔