نئی دہلی: دہلی میں کورونا وائرس کا کمیونٹی پھیلاؤ ہوا ہے اور ریاستی حکومت ہر ماہ وبا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے سیرو سروے کرائے گی۔ کورونا سے جنگ جیت کر پھر سے وزارت صحت کا کام کاج سنبھالنے کے بعد آج وزیرصحت ستیندر جین نے نامہ نگاروں سے کہا کہ دہلی میں کورونا وائرس کا کمیونٹی پھیلاؤ ہوا ہے ۔ مسٹر جین نے دہلی میں کورونا وائرس کے کل مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری پہلے سیرو سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دہلی کی ایک چھوٹی آبادی اس وبا سے متاثر اور صحتیاب بھی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کا جائزہ لینے کے لئے ہر ماہ سیرو سروے کرایا جائے گا۔ اگلا سروے یکم سے 5اگست تک ہوگا۔