نئی دہلی : دہلی۔دہرہ دون شتابدی ایکسپریس میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی ۔ا چھی بات یہ ہے کہ اس آتشزدگی میں کسی بھی مسافر کو کسی طرح کا نقصان نہیں ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹرین کے سی-4 ڈبے میں آگ لگی جس کے بعد سبھی مسافروں کو بہ حفاظت باہر نکالا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح دہرادون دہلی شتابدی ایکسپریس کے ایک کوچ میںآگ لگنے کے بعد کم از کم 35 مسافروں کو نکال لیا گیا۔
