دہلی رابعہ سیفی قتل کے ملزمین کو سخت سزا کا مطالبہ

   

Ferty9 Clinic

سداسواپیٹ ۔ دہلی کی رابعہ سیفی کے قاتلوں کو سخت سے سخت سزاء دی جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے نوجوانان سداسواپیٹ کی جانب سے ایک کنڈل مارچ نکالا گیا۔جس میں مختلف سیاسی سماجی قائدین کے علاوہ بالخصوص نوجوانوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔عصری علی کو مقامی گاندھی چوک سے شروع کیا گیااور شہر کے مختلف راستوں پر گشت کرتی ہوئی بس ایسٹانڈکو پہنچی۔جہاں پر مختلف قائدین نے اپنا خطاب کیا۔اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں دہلی کی رابعہ سیفی کے قتل پر اپنے شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان امن کا گہوارہ ہے، اس امن کے گہوارے کی فضا کو مکدر کرنے کیلئے آئے دن شرپسندی کے واقعات میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے، ملک کی امن و شانتی کی برقراری کیلئے ظالموں کو کیفر کردار پہونچانا ضروری ہوتا ہے، ورنہ فضاء دن بدن بگڑتی جاتی ہے، دہلی شہر کی رہنے والی رابعہ کو جس بے دردی کے ساتھ درندہ صفت انسان نما جانوروں نے بدسلوکی کی، اور بے رحمی کے ساتھ سفاکانہ قتل کیا ہے، ان تمام قاتلوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہونچانا حکومت ہند کی سب سے اولین ذمہ داری بنتی ہے۔ اس موقع پر اکبر حسین صدر عیدگاہ کمیٹی ، اراکین بلدیہ محمد نصیر الدین ، مبین محی الدین ، مولانا جمال الدین ، محمد غوث پاشا ، محمد حسین ، عبداللطیف محمد ارشد کے علاوہ کئی نوجوان شریک تھے۔