نئی دہلی ۔17 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کے زو میں آج ایک نوجوان شیر سے بات کرنے کی خواہش کے ساتھ شیر کے پنجرے میں کود پڑ پڑا ۔ پولیس کے مطابق 28سالہ نوجوان کو جب شیر کے پنجرے میں دیکھا گیا تو زو دیکھنے کیلئے آنیوالے دیگر افراد نے شور کیا اور زو منتظمین کو اطلاع دی ۔ یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ نوجوان شیر کے پنجرے میں کس طرح کود پڑا ۔ مسلم پور کے رہنے والے ریحان خان کو شیر کے ساتھ دیکھ کر زو دیکھنے والے افراد نے زو نگرانکاروں کو اطلاع دی ۔ ایک گھنٹہ کی جدوجہد کے بعد زو عملہ نے اس شخص کو بحفاظت باہر نکالا ۔ پولیس نے اس شخص سے پوچھ گچھ کی تو اس نے کہا کہ وہ شیر سے بات کرنا چاہتا تھا ۔ اس سے پوچھا گیا کہ وہ پنجرے میں کیوں داخل ہوا تو اس نے کہا کہ اس کو شیر سے بات کرنے کی خواہش تھی ۔ پولیس نے اس کے رشتہ داروں کو مطلع کیا ہے اور اس بات کا پتہ چلا رہے ہے کہ آیا اس کی ذہنی حالت کیسی ہے ۔ یہ واقعہ 17اکٹوبر کودوپہر 12:30 بجے پیش آیا ۔