حیدرآباد ۔ 11 ستمبر (سیاست نیوز) دہلی سب آرڈنیٹ سرویس سلیکشن بورڈ دہلی (ڈی ایس ایس ایس بی) کی جانب سے اسسٹنٹ ٹیچرس، جونیر انجینئر (سیول) کی جائیداد 982 پر تقررات عمل میں لائے جارہے ہیں۔ اسسٹنٹ ٹیچرس (پرائمری) 637، اسسٹنٹ ٹیچرس (نرسری) 141 اور جونیر انجینئر (سیول) 204 ہیں، قابلیت اعتبار سے سینئر سکنڈری یا اس کے مماثل شعبہ جات میں ڈپلومہ ان ایلمنٹری ایجوکیشن، ڈپلومہ ان ایجوکیشن یا ڈگری کے ساتھ دو سالہ ڈپلومہ چاہئے جبکہ جونیر انجینئر کی جائیدادوں کیلئے سیول انجینئرنگ ڈگری یا تین سالہ سیول انجینئرنگ ڈپلومہ چاہئے اور امیدوار کی عمر 30 برس سے زائد نہیں ہونی چاہئے۔ امیدوار کا انتخاب ون ٹائر، ٹو ٹائر امتحان کی بنیاد پر ہوگا۔ خواہشمند اہل امیدوار اپنی درخواستیں آن لائن داخل کرسکتے ہیں اور ادخال درخواست کا آغاز 16 ستمبر سے ہوگا اور آخری تاریخ 15 اکٹوبر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ http://dsssb.delhi.gov.in ملاحظہ کریں۔