دہلی سرحد پر احتجاجی کسان نے ٹرک کو گھر بنادیا

   

نئی دہلی : دہلی سے متصل سنگھو سرحد پر پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک کسان نے اپنے ٹرک کو عارضی گھر میں تبدیل کردیا ہے ۔ اس ٹرک کے اندر تمام ضروری گھریلو اشیاء رکھی گئی ہیں۔یہ ٹرک سہولتوں سے آراستہ ہے جس میں صوفہ ، بستر ، ٹی وی ، بیت الخلاء اور موبائیل فون چارج کرنے کے چارجنگ پوائنٹس جیسی سہولتیں بھی دستیاب ہیں ۔ کسان نے کہا کہ میں یہاں /2 ڈسمبر کو پہنچا تاکہ کسانوں کی خدمت کرتے ہوئے لنگر سیوا میں حصہ لوں ۔ میں نے گھر سے دوری کا احساس کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ ٹرک کو ہی گھر میں تبدیل کردیا جائے ۔ اب اس کا ٹرک ایک عارضی گھر بن گیا ہے ۔