دہلی سروسز بل کی منظوری، ہندوستانی جمہوریت کے لیے یوم سیاہ: کیجریوال

   

  نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے راجیہ سبھا میں دہلی سروسز بل کی منظوری پر وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہندوستانی جمہوریت کے لئے سیاہ دن ہے۔ کیجریوال نے پیر کو کہا کہ آج کا دن ہندوستان کی تاریخ میں ہندوستانی جمہوریت کے لئے سیاہ دن ثابت ہوا۔ آج دہلی کے لوگوں کو غلام بنانے کا بل پارلیمنٹ میں پاس کردیا گیا۔ یہ بل دہلی کے لوگوں کو بے بس، لاچار اور غلام بناتا ہے۔