دہلی سرکار نے عورتوں کو بس کے مفت سفر کے بعد اب بزرگوں اور طلباء کےلیے بھی بس کا سفر مفت کیا جائے گا

,

   

دہلی کی کیجریوال سرکار نے پورے دہلی میں عورتوں کو بس کا کرایہ مفت کردیاہے، ان کے اس کام کو لے عورتوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اب طلباء اور بزرگوں کےلیے بھی مفت کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ کیجریوال نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ سارے کام ایک ساتھ نہیں کیے جاسکتے ہیں۔ ان سے جب بی جے پی کے رکن پارلیمان نے سوال پوچھا کہ طلباء کےلیے کیوں نہیں کیا جا سکتا، مگر کیجریوال نے اسکے جواب میں پہلے ہی واضح کردیا کہ کیا اب طلباء اور بزرگوں کو بھی مفت سفر کا انتظام کیا جائے گا۔

دہلی سرکار نے اعلان تو کرلیا ہے مگر اگے کا فیصلہ کب تک کیا جاتا ہے اس پر سب کی نگاہیں ٹکی ہوئی ہیں۔

جب کیجریوال سب مفت کا اعلان کرتے ہیں تو بی جے پی سوال کرتی ہے کہ اس کا نقصان بھرے گا کون؟ تو کیجریوال جواب دیتے ہیں کہ اس کا خرچہ دہلی سرکار دیکھے گی۔

واضح رہے کہ عورتوں کے مفت بس سفر کے اعلان کے بعد اب یہ کیجریوال کا دوسرا اعلان ہے، جس کو وہ کرنے جا رہے ہیں۔

https://youtu.be/rNAJVkhP3iU