دہلی سرکار کے اڈ ایون اسکیم کے معاملے میں پھنسے مسلمانان ہند کے ملی رہنما ارشد مدنی

,

   

دہلی سرکار نے فضائی الودگی کے روک تھام کےلئے ایک نئی اسکیم لاگو کی ہے، اسکو اڈ ایون اسکیم کہا جا رہا ہے، اس میں یہ اصول ہے کہ انے والے دس دنوں میں جتنے بھی جس کا اخر پیلٹ نمبر طاق ہوگا وہ طاق تاریخ کو ہی اپنی گاڑی لے جائے گا، اور جس کا پلیٹ کا آخری نمبر جفت ہے وہ جفت تاریخ کو وہ گاڑی چلائے گا۔

ملی اطلاع کے مطابق آج مولانا ارشد مدنی بھی اس اسکیم میں پھنس گئے انھیں بھی جرمانہ بھرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق مولانا بابری مسجد کےمتعلق ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرنے جا رہے تھے۔

مولانا نے کانفرنس صاف طور پر کہا کہ ہم عدالت کے فیصلے کو مانیں گے ملکی عوام سے امن کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ جو بھی اۓ اسے تسلیم کرنا چاہیے، نہ کوئی جیت کی خوشی مناۓ گا اور نا کوئی ہر کا واویلا مچائے گا۔۔

مولانا نے کہا کہ آج وہ موہن بھاگوت سے ملنے جا رہے، ملاقات میں مندر مسجد پر بات نہیں ہوگی، ان سے ملاقات کا مقصد بھائی چارہ اور محبت پہیلانا ہے۔

جہاں تک بابری مسجد کا تعلق ہے ہم نے حق ملکیت کا مقدمہ عدالت میں لڑا ہے اور ہمارا دعویٰ حقیقت پر مبنی ہے، اور ہمارے وکلاء نے بھی مضبوطی کے ساتھ لڑا ہے، امید ہے کہ انصاف کی جیت ہوگی،۔