دہلی سے بہار کیلئے بی آر ایس ٹی سی کی بس سروس

   

نئی دہلی، 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بہار اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (بی آر ایس ٹی سی) نے راجدھانی دہلی اور بہار کے مختلف بڑے شہروں کے لئے والوو بس سروس شروع کی ہے ۔بی آر ایس ٹی سی نے چہارشنبہ کو یہاں بتایا کہ دہلی قومی دارالحکومت خطہ میں رہنے والے بہار کے باشندگان کے لئے یہ سروس شروع کی گئی ہے کیونکہ اکثر ٹرین میں ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ان مشکلات کو ذہن میں رکھتے ہوئے والوو بس کی آرام دہ اور پرسکون سفر کا آغاز کیا گیا ہے ۔بی آر ایس ٹی سی کے اسسٹنٹ ریجنل مینیجر سبھرجیت چکرورتی اور بہار اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے مسافر مینیجر شکرانند جھا نے یہاں بتایا کہ دہلی قومی دارالحکومت خطہ کے لوگ ان بسوں میں سفر کرنے کے لئے موبائل پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ساتھ ہی آن لائن بکنگ بھی کر سکتے ہیں۔ آن لائن بکنگ کے لئے ریڈبس پر مکمل معلومات حاصل کی جا سکتی ہے ۔ ساتھ ہی جو لوگ موبائل پر رابطہ کرنا چاہتے ہیں ان کے کئی نمبر دئے گئے ہیں ۔