دہلی سے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ

,

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: مرکزی مملکتی وزیر خارجہ میناکشی لیکھی نے اتوار کی نصف شب نئی دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ائرپورٹ پر عازمین حج کے پہلے گروپ کو روانہ کیا۔ 381 عازمین حج کو لے جانے والا یہ طیارہ دہلی سے روانہ ہونے والا پہلا طیارہ تھا۔ دہلی کے لیفٹننٹ گورنر وِنے کمار سکسینہ اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ اس سال رینڈم ڈیجیٹل ڈرا کے ذریعہ ملک بھر سے ایک لاکھ 40 ہزار عازمین حج کو حج کی ادائیگی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اقلیتی امور کی وزارت نے کہا ہے کہ مجموعی طور پر منتخب کیے گئے عازمین حج میں سے 10 ہزار سے زیادہ لوگوں کی عمر 70 سال سے زیادہ ہے۔حج کمیٹی کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 84 ہزار لوگوں کی درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ وزارت نے کہا کہ ایک لاکھ 75 ہزار سے زیادہ عازمین حج کا کوٹہ اس سال ہندوستان کے لیے مختص کیا گیا ہے۔