‘دہلی سے لیکچر نہ دیں پرکاش جاویڈکر’، مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن لگانے کی سنجے راوت نے کی حمایت

,

   

Ferty9 Clinic

شیوسینا کے سینئر لیڈر سنجے راوت نے مہاراشٹرا میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے انفیکشن کیسوں کے نتیجے میں بڑے معاشی نقصانات کے باوجود لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی حمایت کی ہے۔ مرکزی وزیر پرکاش جاویڈکر اور سابق سی ایم دیویندر فڈنویس جیسے بی جے پی رہنماؤں کو نشانہ بناتے ہوئے ، انہوں نے کہا ، “کورونا کے خلاف جنگ ہند-پاک جنگ نہیں ہے۔ کوویڈ ۔19 کے خلاف اس لڑائی میں سیاست نہیں کرنی چاہئے۔”انہوں نے کہا “پرکاش جاویڈکر کو دہلی میں لیکچر نہیں دینا چاہئے۔ انہیں یہاں آکر دیکھنا چاہئے۔ ریاست کے ساتھ ان کا بھی رابطہ ہے … کسی کو بھی اس پر سیاست نہیں کرنی چاہئے۔”