دہلی سے واپس افراد کی جانچ: وزیر دیاکر رائو

   

حیدرآباد۔2 اپریل (سیاست نیوز) وزیر پنچایت راج ای دیاکر رائو نے کہا کہ کورونا وائرس کے خطرے سے نمٹنے کے سی آر حکومت ہر ممکن احتیاطی قدم اٹھارہی ہے۔ وائرس کے پھیلائو کو روکنے کی کوششوں کے دوران عوام کی فلاح و بہبود اور امداد کو نظرانداز نہیں کیا گیا۔ لاک ڈائون سے متاثرہ غریب خاندانو ںکو مفت چاول اور رقمی امداد دی جارہی ہے۔ بینک اکائونٹ میں 1500 روپئے منتقل کئے جارہے ہیں۔ دیاکر رائو نے بیرونی ورکرس حکومت کی جانب سے شیلٹرس کی تعمیر، چاول اور امداد کی تقسیم کا حوالے دیا اور کہا کہ کے سی آر نے دیگر ریاستوں کے غریبوں کو اپنے خاندان کی طرح تصور کیا ہے۔ کے سی آر حکومت کے اقدامات کی ملک بھر میں ستائش کی جارہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ لاک ڈائون پر سختی سے عمل کریں۔ اس قدر طویل لاک ڈائون سے عوام کو دشواریاں ہونگی لیکن کورونا وائرس سے بچائو کا یہ واحد ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی دہلی میں مذہبی اجتماع سے واپس افراد کی نشاندہی کرکے ان کی جانچ اور آئیسولیشن سنٹر میں رکھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت نے وارننگ دی کہ اگر نئی دہلی سے واپس افراد کھلے عام گھومتے رہیں، وائرس تیزی سے پھیل سکتا ہے۔ انہوں نے عوام کو سخت چوکسی کی ہدایت دی اور کہا کہ سماجی دوری برقرار رکھنا ضروری ہے۔