دہلی سے پھر ایک بار سوتیلا سلوک بجٹ پر کجریوال کا ردعمل

,

   

نئی دہلی۔ یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اروند کجریوال نے آج الزام عائد کیا کہ مرکزی بجٹ میں دہلی سے پھر ایک بار سوتیلا سلوک کیا گیا ہے۔ کجریوال نے آج وزیر فینانس نرملا سیتا رامن کے پیش کردہ بجٹ پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ جب بی جے پی کی ترجیحات میں دہلی شامل نہیں تو لوگوں کو اسے ووٹ کیوں دینا چاہئے۔ دہلی کو بجٹ سے کافی توقعات تھیں لیکن پھر ایک بار دہلی کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے نیشنل کنوینر نے یہ سوال بھی کیا کہ اگر بی جے پی اسمبلی انتخابات سے قبل دہلی کو مایوس کررہی ہے تو وہ الیکشن کے بعد اپنے وعدے کیا پورے کرے گی۔ دہلی میں 8 فروری کو اسمبلی چناؤ مقرر ہے اور 11 فروری کو نتائج کا اعلان ہوگا۔