دہلی: شادی کی تقریب میں فائرنگ کرنے پر دو نوجوان گرفتار

,

   

نئی دہلی: شادی کی تقریب میں دیسی پستول سے فائرنگ کرنے پر پولیس نے دونوجوانوں کو گرفتا رکرلیا۔ یہ واقعہ نئی دہلی کے کارڈم پوری علاقہ میں پیش آیا۔ خبررساں ایجنسی اے این آئی رپورٹ کے مطابق 7اکٹوبر کو دو نوجوان 21سالہ سلمان 18سالہ شواج ملک نے شادی کی ایک تقریب میں دیسی پستول سے کھلے عام فائرنگ کردی۔ یہ شادی شواج کے بڑے بھائی شعیب ملک کی شادی میں کی۔

پولیس نے ان دونوں کے خلاف تعزیرات ہند کے دفعہ 336اور سکشن 27آرمس ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ بعد ازاں پولیس کے علم میں یہ بات آئی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے دونوں نوجوانو ں کے خلاف مقدمہ درج کرکے نوجوانو ں سلمان او رشواج کو گرفتار کرلیا۔