دہلی شراب اسکام چارج شیٹ میں کویتا کے شوہر کا نام شامل

   

کالا دھن کو سفید کرنے آمدنی سے شہر میں اراضی خریدنے کا الزام
حیدرآباد۔ یکم۔ مئی (سیاست نیوز) دہلی کے شراب اسکام معاملے میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے ارون پلائی کے خلاف الزامات درج کئے ہیں۔ ساوتھ گروپ حوالہ کے ذریعہ عام آدمی پارٹی کو 100 کروڑ روپے پہنچنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس کیس میں ای ڈی نے بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کے خلاف اہم الزامات عائد کئے ہیں۔ شراب اسکام میں ساوتھ گروپ کا کلیدی رول ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس گروپ کو فائدہ پہنچانے عام آدمی پارٹی کے قائدین نے کام کیا ہے۔ چارج شیٹ میں بتایا گیا ہے کہ ارون پلائی نے کے کویتا کے نمائندے کی حیثیت سے کام کیا ہے۔ شراب کاروبار سے ہونے والی آمدنی سے کویتا نے حیدرآباد میں اراضی خریدی ہے۔ تیسری چارج شیٹ میں ای ڈی نے فیونکس کمپنی کا نام منظر عام پر لایا ہے، جس کے ذریعہ اراضیات خریدی گئی ہیں۔ چارج شیٹ میں فیونکس نے سری ہری کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ کویتا کے علاوہ ان کے شوہر انیل کا نام بھی چارج شیٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ دریں اثناء آڈیٹر بچی بابو نے 28 مارچ کو ای ڈی کے سامنے اہم بیان دیا ہے۔ ای ڈی نے بتایا کہ کویتا کے حکم پر اراضی خریدی گئی تھی۔ فیونکس ادارے سے 25 ہزار فٹ پراپرٹی اینگروتھ کمپنی سے خریدی ہے۔ اور یہ خریداری فینکس سری ہری نے کی اور یہ اراضی مارکٹ قیمت سے کم قیمت پر خریدی گئی ہے۔ مارکٹ قیمت 1760 روپے فی فٹ تھی لیکن کویتا نے ڈسکاؤنٹ پر یہ اراضی 1,260 روپے فی فٹ خریدی ہے۔ رکن قانون ساز کونسل کویتا کے شوہر انیل اینگروتھ ادارہ میں شراکت دار ہیں۔ کویتا سیاسی قائد ہونے کی وجہ کم قیمت پر اراضی خرید پائیں۔ کالے دھن کو سفید کرنے کیلئے یہ اراضی خریدنے کا ای ڈی نے چارج شیٹ میں دعوی کیا ہے۔ن