چیف منسٹر کی سالگرہ کے موقع پر لی گئی تھی تصویر، بی جے پی ایم ایل اے رگھونندن راؤ کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔ 7 ستمبر (سیاست نیوز) دہلی شراب اسکام میں الزامات کا سامنا کرنے والے ابھیشیک راؤ اور رامچندر پلئی کے ساتھ ٹی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کی تصویر سوشل میڈیا میں وائرل ہو رہی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کی سالگرہ کے موقع پر ان لوگوں نے تروملا تروپتی مندر میں خصوصی پوجا کی تھی جس کے بعد مندر کے احاطے میں لی گئی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ جس پر بی جے پی کے رکن اسمبلی رگھونندن راؤ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ تصویر کو میڈیا کے نمائندوں کو دکھائی اور چیف منسٹر کی دختر کے کویتا سے استفسار یا کہ کیا یہ تصویر جھوٹی ہے۔ کیا کویتانے دہلی شراب اسکام میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا کرنے والوں کے ساتھ تروپتی نہیں گئیں؟ کیا یہ بھی جھوٹ ہے؟ اس کی وضاحت کرنے کا بی جے پی کے رکن اسمبلی نے کویتا سے مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ دہلی شراب اسکام کے کیس میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے منگل کو ملک بھر کے 32 مقامات پر دھاوے کئے ۔ اسی کارروائی کے تحت حیدرآباد کے دو مقامات کوکہ پیٹ اور نانک رام گوڑہ میں ای ڈی ٹیم میں شامل 15 عہدیداروں نے تلاشی لی۔ کوکہ پیٹ میں ارون رامچندرن پلئی کے خلاف کے بشمول بنگلورو، دہلی، لکھنؤ، گورگاؤں، نوئیڈا میں تلاشی لی۔ سی بی آئی کے حاصل کردہ دستاویزات کی بنیاد پر منی لینڈرنگ کا جائزہ لیا گیا۔ ریاست کے ایک قائد کے سابق پی اے اور حامیوں کے گھروں اور دفاتر میں تلاشی لینے کی تشہیر ہوئی مگر ای ڈی کے عہدیداروں نے اس کی تصدیق نہیں کی۔ تلاشی مہم کی تمام تفصیلات تلاشی کے اختتام کے بعد سرکاری طور پر توثیق کرنے کا امکان ہے۔ نانک رام گوڑہ میں سوہین ٹیک پارک، سکندرآباد کلاک ٹاور کے قریب موجود نوکیتن کامپلکس کے پتہ پر ایک ڈسٹلری کمپنی رجسٹر کی گئی ہے، ارون پلئی میل آئی ڈی لنک سے مربوط ہے۔ جس سے دہلی شراب اسکام میں 2 تا 4 کروڑ کی ہاتھ بدلی ہونے سے متعلق سی بی آئی نے شواہد اکٹھا کئے ہیں، جس کے پیش نظر ای ڈی کے عہدیداروں نے نانک رام گوڑہ میں تلاشی لی ہے۔ سکندرآباد کے نوکیتن کامپلکس میں پہلی منزل کے فلاٹ نمبر 120 اور 128 شاپس کے نام پر ڈسٹلری ڈسٹریبیوشن آفس بھی رجسٹر کی گئی ہے۔ یہاں پر سوائے ایک بیوٹی پارلر کے کوئی دوسرا آفس نہ ہونے پر عہدیداروں نے کمپنی کے رجسٹریشن پر توجہ مرکوز کی ہے۔ جن افراد نے متعلقہ کمپنیاں رجسٹر کرائی ہیں ان کی تفصیلات رجسٹرار آف کمپنیز سے حاصل کی جارہی ہیں۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہیکہ ایک مشہور قائد کے سابق پی اے نے اس اسکام میں اہم رول ادا کیا ہے جس کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔ تحقیقاتی ایجنسیوں کو شبہ ہے کہ حیدرآباد میں مقیم ابھیشیک راؤ ، ارون پلئی دہلی شراب کی پالیسی کے بڑے لوگوں سے راست رابطے میں ہیں۔ ارون پلئی اور انڈو اسپرٹ کے سمیر مہیندرا کے درمیان مالی لین دین ہونے کا بھی پتہ چلا ہے۔ سی بی آئی کو ثبوت ملا ہیکہ ارون پانڈیا نامی شخص نے 4 کروڑ روپے کے معاملے میں ثالث کے طور پر کام کیا ہے۔ ذرائع سے پتہ چہلا ہے کہ اس طرح کے مزید ثبوت سی بی آئی اور ای ڈی کے ہاتھ لگے ہیں جس کی بنیاد پر قومی تحقیقاتی ایجنسیوں نے اپنی تلاشی مہم میں شدت پیدا کردی ہے۔ ن