دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی نے ضبط کی 52 کروڑ کی املاک، منیش سسودیا کے خلاف بھی کارروائی

   

نئی دہلی:دہلی کے شراب گھوٹالہ معاملے میں ای ڈی نے بڑی کارروائی کی ہے۔ ای ڈی نے دہلی کے سابق وزیر اعلی منیش سسودیا کی جائیداد ضبط کی ہے۔ اس کارروائی کے تحت ای ڈی نے منیش سسودیا کے ساتھ ان کی اہلیہ سیما کے علاوہ امندیپ ڈھل، راجیش جوشی، گوتم ملہوترا اور کچھ دوسرے لوگوں کے تقریباً 52 کروڑ 24 لاکھ کے اثاثے ضبط کئے ہیں۔ای ڈی کے مطابق 52 کروڑ روپے کی اس منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد میں 7 کروڑ 29 لاکھ روپے کی دو پراپرٹی منیش سسودیا، ان کی بیوی سیما سسودیا کے ساتھ ساتھ راجیش جوشی اور گوتم ملہوترا کی زمین اور فلیٹس بھی شامل ہیں ہے۔ اس اٹیچمنٹ میں 44 کروڑ 29 لاکھ روپے کی نقدی اور منقولہ اثاثے ہیں۔ اس میں سے 11 لاکھ 49 ہزار روپے منیش سسودیا کے ہیں اور 16 کروڑ 45 لاکھ روپے برندکو سیلز پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگر کے ہیں۔