نئی دہلی:دہلی شراب معاملے میں عام آدمی پارٹی کے لیڈروں اور کیجریوال حکومت کے وزراء کی پریشانی بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالہ معاملے میں ای ڈی نے سپلیمنٹری چارج شیٹ میں راگھو چڈھا اور کیلاش گہلوت کا نام لیا ہے۔ ای ڈی نے اپنی ضمنی چارج شیٹ میں کہا ہے کہ ایکسائز پالیسی کی تشکیل کے دوران ٹرانسپورٹ وزراء کے گروپ میں کیلاش گہلوت بھی شامل تھے۔کیلاش گہلوت نئی ایکسائز پالیسی پر غور و خوض کرنے کے لیے بنائے گئے وزراء کے گروپ کا حصہ تھے۔ کیلاش گہلوت جی او ایم کا حصہ تھے، جس نے نئی پالیسی پر کابینہ کے نوٹ اور عوامی تبصروں پر غور کیا تھا۔ وجے نائر کیلاش گہلوت کی سرکاری رہائش گاہ پر رہتے تھے۔