دہلی شراب گھوٹالہ: تلنگانہ کے وزیر اعلی کی بیٹی کویتا سے سی بی آئی نے کی سات گھنٹوں تک پوچھ گچھ

   

تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندرشیکھر راو کی بیٹی اور ٹی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا سے دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ معاملہ میں پوچھ گچھ کے بعد سی بی آئی کی ٹیم ان کی رہائش گاہ سے روانہ ہوگئی ۔ سی بی آئی نے ان سے تقریبا سات گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی ۔ اتوار صبح ہی سی بی آئی کے افسران حیدرآباد کے بنجارہ ہلز علاقہ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر پہنچے تھے ۔دہلی شراب گھوٹالہ معاملہ کی جانچ کے سلسلے میں سی بی آئی ان سے پوچھ گچھ کررہی ہے ۔ بتا دیں دہلی میں مبینہ شراب گھوٹالہ معاملہ میں سی بی آئی نے آج کے کویتا کو پوچھ گچھ کیلئے سمن کیا تھا ۔ لیکن سی بی آئی پوچھ گچھ سے پہلے ٹی آر ایس کارکنان نے حیدرآباد میں بنجارہ ہلز میں واقع کویتا کی رہائش گاہ کے آس پاس ان کے پوسٹر لگا دئے تھے ۔