دہلی شراب گھوٹالے معاملے میں وزیر اعلی اروندکیجریوال سے پوچھ گچھ کرے گی سی بی آئی

   

نئی دہلی:سی بی آئی اب دہلی شراب گھوٹالے میں وزیر اعلی اروند کیجریوال سے پوچھ گچھ کرے گی۔ سی بی آئی نے سی ایم اروند کیجریوال کو 16 اپریل کو صبح 11 بجے بلایا ہے۔ اروند کیجریوال پر الزام لگاتے ہوئے بی جے پی لیڈر ہریش کھرانہ نے کہا کہ منیش سسودیا نے صاف کہہ دیا ہے کہ ساری ڈیلنگ اروند کیجریوال کے گھر پر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ قانون اپنا کام کر رہا ہے۔ ہریش کھرانہ نے کہا کہ کجریوال کو خود کو کڑی ایمانداری کا سرٹیفکیٹ دینا بند کر دینا چاہیے۔ کجریوال پر نشانہ لگاتے ہوئے کھرانہ نے کہا کہ آپ کے گھر پر ڈیل ہوئی ہے اور آپ کو جواب دینا پڑے گا۔دوسری جانب عام آدمی پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے کپل مشرا نے کہا کہ شراب گھوٹالے کے ملزموں نے مانا ہے کہ سو ویڈیو کال کرنے کے بعد کیجریوال کو رقم دی گئی۔ کیجریوال ایک کلو گھی کہہ کر ایک کروڑ روپے مانگتے تھے۔ انہوں نے کہا، ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ منیش سسودیا، ستیندر جین اور کیجریوال تینوں بدعنوانی اور حوالات کے مجرم ہیں۔