دہلی فسادات: اپوزیشن قائدین کی صدر جمہوریہ سے ملاقات، عدالتی جانچ کا مطالبہ

,

   

٭ اپوزیشن قائدین نے شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فساد سے جڑے کئی دستاویزی ویڈیوز کی طرف اشارہ کیا جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ جب ہجوم تشدد پر آمادہ ہوا تو پولیس دوسری طرف دیکھ رہی تھی۔فروری 2020ء میں ہوئے فساد ات پر دہلی پولیس پر کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اس معاملے میں کئی اپوزیشن قائدین نے آج صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملاقات کی اور دہلی فسادات کی عدالتی جانچ کا مطالبہ کیا۔ ملاقات کرنے والوں میں احمد پٹیل، سیتا رام یچوری، کنی موزی، ڈی راجہ اور منوج جھا شامل تھے جنھوں نے دہلی فسادات کی غیر جانبدارانہ اور معتبر جانچ کا مطالبہ کیا۔