نئی دہلی :شمال مشرقی دہلی میں شہریت ترمیمی قانون کے حامیوں اور ان کے مخالفین کے درمیان پھوٹ پڑے فسادات کے ایک سال بعد نامزد تحت کی عدالتوں کے اعداد و شمار کے مطابق 3,500 افراد کو ضمانت دی گئی جبکہ 73 چارج شیٹس تیار کئے گئے۔ گزشتہ سال 23 اور 27 فروری کے درمیان بڑے پیمانے پر شمال مشرقی دہلی میں فساد برپا ہوا تھا جس میں 53 افراد ہلاک اور 581 زخمی ہوگئے تھے۔ دہلی پولیس کے مطابق فسادات کے بعد 755 ایف آئی آر درج کئے گئے تھے جبکہ 1,818 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔