دہلی فسادات: سی بی ایس ائی نے ملتوی کیے گئے امتحانات کےلیے جاری کی نئی تاریخ

   

نئی دہلی :سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے شمال مشرقی دہلی میں فسادات کے سبب امتحانات ملتوی کردیا گیاتھا، تاہم اب دسویں اور بارہویں کی بورڈ کے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ سی بی ایس ای کے ملتوی دسویں کی امتحانات 21 مارچ کو شروع ہوکر 30 مارچ کے دن ختم ہوں گے جبکہ 12 ویں کے امتحانات 31 مارچ سے 14 اپریل کے درمیان جاری رہیں گے۔

سی بی ایس ای نے کہا ہے کہ طلبہ 14 مارچ تک اپنے اپنے اسکولوں سے اس بارے میں رابطہ کریں۔ قابل ذکر ہے کہ سی اے اے اور این آر سی کے مخالف اور حامی مظاہروں کے سبب شمال مشرقی دہلی میں بورڈ کے امتحانات کے دوران دردناک تشدد کے واقعات پیش آئے تھے ، جس کی وجہ سے سی بی ایس ای نے کچھ امتحانات ملتوی کر دیے تھے۔

 خیال رہے کہ یہ امتحانات ان تمام طلبہ کے لیے منعقد کیے جا رہے ہیں جو شمال مشرقی دہلی میں تشدد کے سبب بورڈ کے امتحانات کے متعینہ دن امتحان نہیں دے سکے تھے۔

https://twitter.com/ANI/status/1237014691248893952/photo/1