نئی دہلی : دہلی کی عدالت نے طالبہ گلفشاں فاطمہ کو ضمانت دے دی ہے۔ فروری میں شمال مشرقی دہلی فرقہ وارانہ فسادات کے سلسلے میں انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے 3,000 روپئے کی ضمانت اور ایک شخصی مچلکہ پر انہیں رہائی کا حکم دیا۔ ظفرآباد علاقہ میں لوٹ مار ، آتشزنی سے متعلق کیس کے ضمن میں ایک مقدمہ چل رہا تھا۔ عدالت نے جے این یو طلبہ کے شریک ملزم کی حیثیت سے انہیں ضمانت دی ہے۔ اس سے قبل پنجرا توڑ ممبرس دیوانگنا کلیتا اور نتاشا نارول کو اسی کیس میں ضمانت دی گئی تھی۔