سولہ لاکھ ستیانوے ہزار روپیوں کی تقسیم ، مابقی رقم کی عنقریب فراہمی
حیدرآباد :۔ دہلی فسادات متاثرین کی مدد میں سیاست ملت فنڈ کے شانہ بشانہ فیض عام ٹرسٹ نے کام کیا اور اس معاملہ میں یہ ضرور کہا جاسکتا ہے کہ فیض عام ٹرسٹ ملت مظلومہ کے لیے ایک نعمت ہے ۔ کل بھی ہم نے ایک رپورٹ پیش کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ کس طرح ملت فنڈ اور فیض عام ٹرسٹ نے دہلی فسادات متاثرین اور ملک کے دیگر مقامات پر ضرورت مندوں کی مدد کی ہے ۔ سکریٹری فیض عام ٹرسٹ جناب افتخار حسین کے مطابق دہلی فسادات متاثرین کے لیے فیض عام ٹرسٹ کے عطیہ دہندگان نے جملہ 54,36,960 روپئے بطور عطیات پیش کیے جس میں سے 6 اپریل 2020 کو 50 متاثرین میں ایک لاکھ پچاس ہزار ، 6 اپریل 2020 کو ہی 15 متاثرین میں پینتالیس ہزار ، 21 اپریل 2020 کو 47 متاثرین میں ایک لاکھ اکتالیس ہزار ، 10 جون کو 77 متاثرین میں دو لاکھ اکتیس ہزار 18 جون 2020 کو ایک متاثرہ شخص کو پندرہ ہزار روپئے اور 2 جولائی 2020 کو 26 متاثرین میں گیارہ لاکھ پندرہ ہزار جملہ سولہ لاکھ ستیانوے ہزار 16,97,000 روپئے تقسیم کئے گئے ۔ مابقی 37,39,960 روپئے جلد ہی متاثرین میں تقسیم کئے جائیں گے ۔ سکریٹری فیض عام ٹرسٹ جناب افتخار حسین نے عطیہ دہندگان کا بطور خاص شکریہ ادا کیا ۔۔