دہلی فسادات میںماخوذ 9 ملزمین بری

   

نئی دہلی : دہلی کی ایک عدالت نے 2020 کے دہلی فسادات کے دوران آتش زنی اور دیگر جرائم میں ماخوذ کئے گئے 9 ملزمین کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا، جس میں ملزمین کے ملوث ہونے سے متعلق اہم معلومات درج کرنے میں پولیس کی طرف سے تاخیر بھی شامل ہے۔بری ہونے والے افراد محمد شاہنواز عرف شانو، شاہ رخ، محمد شعیب عرف چھٹوا، آزاد، محمد فیصل، راشد عرف راجہ، اشرف علی، پرویز اور راشد عرف مونو ہیں۔ان پر فسادات کے دوران ایک دکان اور مکان کو آگ لگانے کا الزام تھا اور پولیس نے ان پر تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت قابل سزا جرم کے ارتکاب کیلئے فرد جرم عائد کیا تھا۔
ایڈیشنل سیشن جج، کرکرڈوما کورٹ، پلستیہ پرماچل نے کہا کہ ”میں سمجھتا ہوں کہ ہیڈ کانسٹیبل وپن کی واحد گواہی ہجوم میں ملزمین کی موجودگی کا اندازہ لگانے کے لیے کافی نہیں ہوسکتی، جس نے چمن وہار میں شکایت کنندہ کی جائیداد کو نذر آتش کیا تھا۔ ایسی صورتحال میں ملزمین کو شک کا فائدہ دیا جاتا ہے۔