نئی دہلی۔ یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر مملکت برائے فینانس و کارپوریٹ اُمور انوراگ نے ایک پریس کانفرنس سے چندی گڑھ میں خطاب کرتے ہوئے تیقن دیا کہ جو افراد دہلی فسادات میں ملوث پائے جائیں، اُن کے خلاف بی جے پی حکومت نفرت انگیز تقاریر کرنے کے سلسلہ میں سخت کارروائی کرے گی۔ اُنھوں نے کہاکہ جن افراد کو ذرائع ابلاغ نے غلط طریقہ سے پیش کیا ہے ، ہم اُن کے خلاف بھی سخت کارروائی کریں گے۔ دہلی ہائیکورٹ نے حال ہی میں مبینہ نفرت انگیز تقاریر کے خلاف اظہار تشویش کیا تھا۔ اُنھوں نے کہاکہ پیر کے دن مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے بھی مبینہ پولیس کوتاہیوں کی بناء پر عہدہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔