نئی دہلی:دہلی کی ایک عدالت نے 5 ملزمین کے خلاف قتل اور آتشزدگی کے الزامات جمعرات کوطے کئے جنہوں نے گزشتہ سال فسادات کے دوران رام لیلا میدان کے اندر ایک شخص کو مبینہ طور پر آگ کے حوالے کردیاتھا۔ انہوں نے الزامات کو قبول کرنے سے انکار کر دیا اور مقدمے کا سامنا کرنے پرتیارہوگئے۔دہلی پولیس کے مطابق دہلی کے کروال نگر علاقے میں محمد انور کے گھر کے قریب رام لیلا میدان میں پانچ افراد نے اسے گولی مار کر آگ لگا دی۔پولیس نے بتایا کہ اس کی ٹانگ کا صرف ایک چھوٹا سا ٹکڑا برآمد کیا جا سکاتھا۔ ایڈیشنل سیشن جج نے کہا کہ ابتدائی نظر میں دو ملزمان لکھپت راجورا، یوگیش، للت اور کلدیپ کے خلاف الزامات لگانے کے لیے کافی ثبوت موجود ہیں۔