دہلی فسادات پر فیس بک پوسٹ میں وزیراعظم مودی کی توہین کرنے والا آسام کا لکچرر گرفتار

   

گوہاٹی ۔ یکم / مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آسام کے سیلیچر میں گروچرن کالج کے محکمہ فزکس میں مہمان لکچرر کے طور پر خدمات انجام دینے والے سردیپ سین گپتا کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے دہلی فسادات کے بعد اپنے فیس بک پوسٹ میں وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیز ریمارکس کئے تھے ۔ پولیس نے کہا کہ سردیپ سین گپتا کو جمعہ کے دن گرفتار کیا گیا ہے اور اے بی وی پی کے ارکان کی شکایت پر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کیاگیا ہے ۔