نئی دہلی۔ 27 اگست (ایجنسیز) دہلی فسادات 2020 کے ایک اہم مقدمے میں ککڑڈوما کورٹ نے چھ ملزمان کو بری کر دیا۔ یہ کیس شمال مشرقی دہلی کے سداما پوری علاقے میں عزیزیہ مسجد کے قریب لوٹ مار اور آتش زنی سے متعلق تھا۔عدالت نے واضح طور پر کہا کہ پولیس نے ناقص تفتیش کی، شواہد میں خامیاں ہیں اور ملزمان کے خلاف کوئی بھی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا۔ بری کیے گئے افراد میں ایشو گپتا، پریم پرکاش، راج کمار، منیش شرما، راہول عرف گولو اور امیت عرف انو شامل ہیں۔عدالت نے اپنے فیصلے میں پولیس کی تفتیش پر کڑی تنقید کی اور طریقہ کار پر حیرانی کا اظہار کیا ۔