دہلی فسادات کی سازش کا پتہ چلانے مرکز کا عہد: کشن ریڈی

   

سیاسی جماعتو ں پر افواہیں پھیلانے ‘ سوشیل میڈیا پر آگ پر تیل چھڑکنے کا الزام
حیدرآباد یکم مارچ ( پی ٹی آئی) مرکزی مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی نے آج کہا کہ مرکزدہلی کے فساد زدہ علاقوں میں صورتحال پر کنٹرول کرنے کے قابل رہا ہے اور فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے میں اگر کوئی سازش تھی تو اس کو بے نقاب کرنے اور سچائی کا پتہ چلانے کے لئے تحت جائیں گے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسائل کو مذاکرات اور تبادلہ خیال کے ذریعہ حل کیا جاسکتا ہے لیکن بعض سیاسی جماعتوں کے ایک گوشہ کی طرف سے مبینہ طور پر افواہیں پھیلائی گئیں اور شوشیل میڈیا کے بعض گوشوںنے آگ پر تیل چھڑکنے کا کام کیا ۔ شہریت ترمیمی قانون کے مسئلہ پر گذشتہ ہفتہ شمال مشرقی دہلی کے بعض حصوں میں فرقہ وارانہ تشدد کے سبب کم سے کم 42 افراد ہلاک اور زائد دو سو زخمی ہوگئے ۔ کشن ریڈی نے مزید کہا کہ گذشتہ ہفتہ ہم نے قومی دارالحکومت میں بعض گڑبڑکے واقعات دیکھیں ہیں ۔ بدقسمتی سے کئی بے قصور افراد اپنی جان سے محروم ہوگئے اور املاک کو نقصان پہنچا ۔ دہلی پولیس کا ایک بہادر پور کانسٹبل اور آئی بی کا ایک افسر بھی ان ناپاک منصوبوں کا شکار ہواہے ‘ ہم صورتحال پر کنٹرول کرچکے ہیں۔ افواہیں پھیلانے والوں خبردار کرتے ہوئے انہوں نے سوشیل میڈیا کے ذمہ دار کے ساتھ استعمال پر زور دیا ۔ کشن ریڈی نے کہا کہ ’’سوشیل میڈیا کو غلط اطلاعات پھیلانے کا کوئی الہ نہیں بنانا چاہئے ۔ یہ وقت اس بات پر غور کرنے کا ہے کہ آیا سوشیل میڈیا مزید ذمہ دار بنایا جاسکے ‘‘