دہلی فسادات کے خاتمہ کیلئے ہمیں کورونا وائرس کی ضرورت تھی : آپارشکتی کھرانہ

   

٭ اداکار آپارشکتی کھرانہ نے انسٹاگرام پر بات چیت کے ایک سیشن کے دوران کہا کہ اس سال فروری کے دوران شمال مشرقی دہلی کے فسادات کو ختم کرنے کیلئے ہمیں کورونا وائرس کی ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ ’مجھے ڈر ہے کہ ہم پھر دوبارہ اپنے پر لوٹ آئیں گے، لوگوں کے ساتھ امتیاز و تعصب برتیں گے اور تمام برائیوں کے ساتھ زندگی گزاریں گے ، پھر وہی کریں گے جو لاک ڈاؤن سے پہلے کیا کرتے تھے‘۔ واضح رہے کہ دہلی فرقہ وارانہ فسادات میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہوئے تھے۔