دہلی فسادات کے معاملے میں عدالت نے دہلی پولیس پر لگایا 25000 روپے کا جرمانہ

,

   

دہلی کی عدالت نےیہ کہتے ہوئے دہلی پولیس پر جرمانہ عائد کیا کہ ‘ایسا لگتا ہے کہ آپ ملزمان کی حفاظت کر رہے ہیں’۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایسا لگتا ہے کہ پولیس نے ایف آئی آر میں ملزمان کے بری ہونے کے لئے راستہ بنایا ہے اور افسوس کی بات ہے کہ پولیس افسران اپنی تحقیقات کے دوران اپنا آئینی فرض ادا کرنے میں ناکام رہے۔ سیشن کورٹ، کڑکڑڈوما دہلی نے دہلی پولیس پر پر پچیس ہزار کا جرمانہ عائد کردیا۔ دہلی فسادات کے معاملے میں دہلی پولیس پر شدید تنقید کرتے ہوئےعدالت نے کہا کہ دہلی پولیس نے معاملے میں ٹھیک سے کام نہیں کیا۔ ایسا لگتا ہے کہ پولیس ملزمان کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ دہلی پولیس کے ورکنگ اسٹائل سے ناراض عدالت نے بھجن پورہ علاقے کے ایس ایچ او اور سینئر افسران پر 25 ہزار جرمانہ عائد کیا ہے۔