نئی دہلی 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس نے آج تقریباً 185 طلبہ کو اُس وقت حراست میں لے لیا جب وہ شہریت ترمیمی قانون اور شمال مشرقی دہلی کے حالیہ فسادات کے خلاف احتجاج کے لئے رام لیلا میدان کی طرف بڑھ رہے تھے۔ پولیس کے مطابق دہلی کے مختلف مقامات سے احتجاجی طلبہ کو حراست میں لیا گیا ہے۔